ابنا: کوئٹہ سے رپورٹ کے مطابق آج سریاب روڈ کے علاقے بی سی لائن کے قریب نامعلوم افراد نے کریکر نما بم پھینکا جو ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب موجود بلوچستان کانسٹبلری کے ایک اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں دھشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ اب روز کا معمول بن گئی ہے اور کل صبح بھی کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پردھشتگردوں نے فائرنگ کر کے 2 شیعہ مسلمانوں بنیاد علی اورمحمد ہاشم کو شھیدکر دیا تھا۔......./169
18 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464742
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں دھماکے سے بلوچستان کانسٹبلری کے ایک اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔